اہم خبریںپاکستان

بیرون ممالک کھیلوں کے مقابلے کے دوران فرار ہونیوالے کھلاڑیوں، آفیشلز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

بیرون ممالک کھیلوں کے مقابلے کے دوران فرار ہونے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے تحریری طور پر جواب سینیٹ میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا کہ 2022 میں ہنگری میں ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں کے دوران پاکستانی تیراک صفیان اکبر فرار ہوئے۔

سینیٹ کو بتایا گیا کہ 2022 میں یوکے میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو پاکستانی باکسرز سلیمان بلوچ اور نظیر اللہ خان فرار ہوئے، مارچ 2024 میں اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی باکسر زوہیب اٹلی میں فرار ہوئے۔

باکسر زوہیب کے فرار کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ناصراعجاز اور خالد محمود کو 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، ممکنہ انسانی اسمگلنگ کرنے پر معاملے کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے سپرد کیا گیا۔

جون 2024 میں نیدرلینڈز اور پولینڈ میں ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک فزیو نے یورپ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی ہے، معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You