اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت سے سعودی وفد کی ملاقات، اقتصادی و ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

صدرمملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کے ارکان نے ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پارلیمانی تعاون اور اعلیٰ سطح پر تبادلے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون سے پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے، انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاک-سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی مشرق وسطیٰ کی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے صدر کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You