انٹرنیشنل

افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک۔

افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک۔

دونوں حادثات میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔افغان حکام

غزنی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 65 افراد زخمی ہو گئے۔غزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار نے بتایا کہ ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤن شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،حادثے کے زخمی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You