انٹرنیشنل

ایران: اراکین اسمبلی کی حجاب بل میں نرمی کی درخواست

ایران میں اراکین اسمبلی نے حجاب بل میں تبدیلی کی درخواست کر دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قانون سازوں نے حجاب بل میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے، اس بل کے تحت لازمی حجاب نہ پہننے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

پارلیمان کے ارکان نے ملک میں خواتین کے حجاب اوڑھنے کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس سلسلے میں سخت سزاؤں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے لیکن حتمی توثیق کے لیے اسے ابھی تک حکومت کو پیش نہیں کیا گیا ہے، ایران کے نائب صدر برائے پارلیمانی امور شہرام دبیری نے بل کو منظوری کے لیے بھیجنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہرام دبیری نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کس قسم کی ترامیم چاہتے ہیں اور ترامیم کا یہ عمل کتنے وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حجاب سے متعلق یہ بل رواں ماہ صدر مسعود پزشکیان کو بھیج دیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You