اہم خبریںپاکستان

وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔

وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں، یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You