اہم خبریںپاکستان

دنیا میں مودی اور نیتن یاہو کی دہشتگردی پھیل رہی ہے: مشعال ملک

چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں مودی اور نیتن یاہو کی دہشتگردی پھیل رہی ہے۔

انسانی حقوق کےعالمی دن کےحوالےسےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، اساتذہ کا قوم کی تعمیروترقی میں کلیدی کردارہوتا ہے، کشمیرسےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پابند سلاسل کشمیری قیدیوں سے نارواسلوک کیا جارہاہے، یاسین ملک کو ٹارچر سیل میں رکھا گیا ہے، کشمیر میں قابض بھارتی افواج کشمیری شہدا کے جسد خاکی کی بے حرمتی میں ملوث ہے۔

چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کاکہنا تھا کہ کشمیر کی کوئی فوٹیجز سامنے نہیں آرہیں، ہمیں فلسطین کی طرح کشمیریوں کا کیس بھی عالمی عدالت میں لے کر جانا چاہیے، کشمیریوں کے خلاف نسل کشی کا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، کھلے عام قتل عام کا جشن بھارت میں منایا جا رہا ہے اور کشمیریوں ، فلسطینیوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کرائے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You