اہم خبریںپاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت میں139 پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 139 کارکنان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا، عدالت نے کارکنوں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، 139 ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کے دوسرے مقدمے میں گرفتار 17 کارکنان کا بھی مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، 17 کارکنوں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے پراسیکیوٹر کی جانب سے تفتیش کیلئے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You