پنجاب

پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا، عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوز اور پوسٹیں منظر عام پر لے آئیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کا پروپیگنڈا ایکسپوز کر دیا، تمام فیک ویڈیوز اور پوسٹیں منظرعام پر لے آئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں، تحریک انصاف کا پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ "محب وطن پاکستانیوں” کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کے لیے ان کو اس کی کھلی چھٹی ملنی چاہئے؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان سب کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You