ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت لالہ موسی سرکل پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران 3 ملزمان گرفتار 10لیٹرشراب اور ناجائز اسحہ2عدد پسٹل30 بور برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی مہر محمد عتیق Si نے شفقت جمال Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف جاری سپیشل آپریشن کے دورون دو مختلف کاروائیوں میں ملزمان علی حسن ولد محمد رضوان سکنہ شاہ جہانیاں اور محمد جہانگیر ولد حیدر علی سکنہ شاہ سرمست کو گرفتار کرکے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی یسیر احمد si نے زاہد حسین Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران ملزم اظہر شریف ارشد علی سکنہ چکر محلہ کو گرفتار کرکے شراب10لیٹر برآمد کرلی۔۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔



