پنجاب

اسرائیل لبنان عارضی جنگ بندی خوش آئند،غزہ میں بھی ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرایا جائے:انجینئر ندیم

اسرائیل لبنان عارضی جنگ بندی خوش آئند،غزہ میں بھی ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسرائیلی دہشت گردی سے 44 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ سے زائد مرد و خواتین بچوں سمیت زخمی ہوچکے ہیں:چیئرمین
مسلم ممالک سربراہان،اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں مسئلہ فلسطین کے پُر امن حل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں:گفتگو
مسلم امہ کو آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ایک پلیٹ پر متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا
( )چیئر مین مستقبل ہاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیل لبنان عارضی جنگ بندی خوش آئند ہے غزہ میں بھی ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرایا جائے،ایک سال سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں 44 ہزار فلسطینی شہید اور 1 لاکھ سے زائد مرد و خواتین بچوں سمیت زخمی ہوچکے ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیل کا جنگی جنون کم ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے،مسلم ممالک سربراہان،اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پُر امن حل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس کی وجہ سے جو عالمی جنگ کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں وہ زائل ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار اسرائیل ولبنان جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی شہ پر غزہ کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اپنے بیان پر عمل کریں تاکہ فلسطینی بھی أزاد ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مسلم امہ کو آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے فلسطین و مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشگردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے اگر مسلمان اسی طرح خاموش تماشائی بنے رہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
28.11.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You