اہم خبریںخیبرپختون خواہ

منشّیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں۔نادیہ شاہین

منشّیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں۔نادیہ شاہین

منشّیات ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔وومن ایس ایچ او

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وومن ایس ایچ او نادیہ شاہین نے کہا کہ منشّیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ منشّیات ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ منشیات فروشوں کی نشاندھی میں عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے کیونکہ منشّیات کا خاتمہ عوام کےتعاون سے ہی ممکن ہے۔وومن ایس ایچ او نادیہ شاہین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نوجوان نسل میں اس بات کا شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ مذاقا بھی نشہ آور اشیاء استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی نشے کے عادی یا فروخت کرنے والے سے دوستی رکھیں، کیوں کہ بعض اوقات مذاقا کی گئی ایک چھوٹی سے غلطی کی بھی بہت بھاری قیمت چکانی پڑ جاتی ہے، جو تباہی و بربادی پر بھی منتج ہو سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You