اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کا بیان سوچا سمجھا منصوبہ ہے: عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کچھ کہا وہ مکمل تیاری اور سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بشیریٰ بی بی جیسے بیان کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو ناراض کرکے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ رہا ہے، ’خان نہیں تو پاکستان نہیں ‘ کا نعرہ سائفر والے امریکہ سے ہوتا ہوا مکہ ومدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے ننگے پاؤں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہوئے یہ بھی نہ سوچا کہ ایک عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھناؤنا اور شرانگیز الزام لگایا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You