
خرم شہزاد وزیر خزانہ کے مشیر برائے اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر۔
خزانہ ڈویژن کے مطابق دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خرم شہزاد کو وزیر خزانہ کا مشیر برائے اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر کردیا گیا۔خرم شہزاد کی بطور مشیر برائے اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے۔خرم شہزاد کی وزیر خزانہ کے بطور مشیر کی تقرری کے حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔



