اہم خبریںپاکستان

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ۔

ائیرچیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی جب کہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی، اس دوران انہوں نے مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔ائیرچیف نے ٹیکنالوجیکل روڈمیپ کو ہم آہنگ کرنےکے لیے قومی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کویقینی بنایاجائےکہ پاکستان ایرو اسپیس انوویشن میں سب سے آگے رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی شرکت کامیابیوں کے عزم کو واضح کرتی ہے، یہ ایونٹ دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You