اہم خبریںپاکستان

ہرنائی میں شہید ہونیوالے میجر اور حوالدار مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ہرنائی میں گزشتہ روز جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلی عسکری وسول حکام ، فوجی جوانوں، شہدا کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You