انٹرنیشنل

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے تھا، نواز شریف

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے تھا۔

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات کو سدھارنے کی ضرورت ہے، اچھی بات ہوتی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

پاکستان کے ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، شہباز شریف معیشت کی بحالی کیلئے اچھے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی مسلسل نیچے آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ناک ہے کہ ایک پارٹی نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھی، گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا اور تعاقب کرنا، ٹماٹر انڈے پھینکنا افسوناک ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو اچھے طریقے سے کریں، نوجوان لڑکوں کو لگایا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو اور گندے نعرے لگاؤ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You