انٹرنیشنل

پاکستان نے سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کر دی۔

پاکستان نے سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کر دی۔

نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کا حصہ ہے، مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام سے ہی ایک متنازع مسئلہ رہا ہے۔منیر اکرم کی خطاب

نیویارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا موثرجواب دینے میں ناکام رہی ہے اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کا حصہ ہے، مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام سے ہی ایک متنازع مسئلہ رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You