اہم خبریںپاکستان

امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنیوالے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنے والے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا، صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، گنڈاپور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے، نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You