اہم خبریںپاکستان

اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔

مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا پر گہرا اثر ڈالا، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے ایک علیحدہ وطن کاخواب دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مصورِ پاکستان کے تصور سے آیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You