خیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کیلئے قرضوں کے آن لائن پورٹل اور انٹرن شپ کا اجراء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں کو بااختیار اور باروزگار بنانے کےلئے احساس نوجوان سکیم کے تحت قرضوں کےآن لائن پورٹل کا اجراء کردیا۔

سکیم کے تحت نوجوان آسان شرائط پر قرضوں کے لئے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں، "نوجوان پروگرام” تین سالہ منصوبہ ہے جس پر تین ارب روپے لاگت آئے گی، بینک آف خیبر کے اشتراک سے ایک ارب روپے کی لاگت سے بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

منصوبے کے مطابق 18 سے 35 سال تک کی عمر کے تین سے پانچ نوجوانوں پرمشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، قرضے کی واپسی کے لیے آٹھ سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نوجوانوں کے لئے چیف منسٹر یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا بھی اجراء کردیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، جو لوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے ہم نے احساس کیا کہ انہیں گھر بنا کر دیں، مخدوش مالی صورتحال کے باوجود عوامی فلاح کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو درجہ چہارم کی نوکری نہیں بلکہ اپنے کاروبار دینا ہے، آئیڈیاز لوگ لائیں گے مواقع حکومت دے گی اور اس طرح آگے بڑھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You