اہم خبریںپاکستان

پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں : ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم شہبازشریف نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مبارکباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کیلئے انسانی امداد بھجوائی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی،ریاض سمٹ میں مسئلہ فلسطین پر غور کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You