اہم خبریںپاکستان

گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ کا گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنر نے پر تپاک استقبال کیا، امن و امان اور متعدد دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ نے صوبہ کی معاشی ترقی کے لئے قیام امن اور وفاق سے قیام امن کے حوالہ سے مسائل کے حل کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں سکیورٹی کے لئے دستیاب وسائل کے حصول کے لیےمتحد ہوکر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، صوبہ میں سیاحت کے فروغ اور عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے متعلق مسائل کے حل کے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا، صوبہ کے وکیل کا کردار ادا کروں گا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات صوبائی وزیر کی حلف برداری تقریب میں ہوئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You