اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے ساتھ بدترین سلوک کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔کنول شوزب

عمران خان کے ساتھ بدترین سلوک کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔کنول شوزب

کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہیں۔صدر خواتین ونگ پی ٹی ائی

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کے ساتھ بدترین سلوک کی پرزور مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور چور حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان پر جھوٹے کیسز اور مقدمات کو ختم کیا جائے اور انکو رہا کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو پنجرے میں بند رکھ کر ذہنی اذیت دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے 10 دن تک سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا کئی ہفتے تک عمران خان کے ساتھ ڈاکٹرز، فیملی اور وکلاء کو ملنے نہیں دیا جو قابل افسوس ہے اس ظلم اور بربریت کے باوجود بھی عمران خان ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے اور حقیقی آزادی کیلئے لڑ رہا ہے۔ جو ایک بہترین اور نڈر لیڈر کی ترجیح ہوتی ہے عمران خان پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے اور اسکا ساتھ دینا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You