اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل ملاقات کی درخواست پر 31 اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے جیل ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31 اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ جیل کا مجاز افسر 31 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہو، جسٹس ارباب محمد طاہر نے آج کی سماعت کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم سیاسی سمیت عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You