اہم خبریںپاکستان

ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت کردی۔

ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت کردی۔

ایف بی آر نے اعتراض کیا ہےکہ خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی۔خیال رہےکہ ۔خیبرپختونخوا میں 23 اگست 2024 سے انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائدکیا گیا تھا۔یہ ٹیکس ائیر، روڈ اور ریل کے ذریعے کنسائنمنٹس کی برآمدات پر لگایا گیا تھا۔ایف بی آر نے اعتراض کیا ہےکہ خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق خیرپختونخوا کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں۔ برآمدات پر ڈیوٹیز یا ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹس پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔ اس سے پاکستان کے لیے فارن ایکسچینج کی ترسیل بھی متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہےکہ درآمدات یا برآمدات پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ ایف بی آر نے اس متعلق وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی سفارش کردی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You