اہم خبریںپاکستان

خستہ حال ٹریک اور ریکس کی کمی، ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

خستہ حال ٹریک اور ریکس کی کمی کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو کر رہ گئیں۔

کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ، ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ جبکہ تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہوئی۔

اسی طرح گرین لائن ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، عوام ایکسپریس، سرسید ایکسپریکس اور شالیمار ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی اور سکھر ڈویژن میں جگہ جگہ ٹریک خستہ حال ہے، خراب ٹریک کے باعث انجیئنرنگ ریسٹرکشن کے باعث ٹرینوں کی رفتار بڑھاناممکن نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You