اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس کی تعیناتی، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، ساڑھے 8 بجے دوبارہ ہوگا

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا، ساڑھے 8 بجے دوبارہ ہو گا۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، خواجہ آصف، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور نوید قمر، ایم کیو ایم کی رعنا انصار اور جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سنی اتحاد کونسل سے رابطہ کر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، سنی اتحاد کونسل نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب ساڑھے 8 بجے ہو گا، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو منانے کی کوشش کی جائے گی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے ارکان نہ بھی آئے تو کمیٹی اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔

26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You