اہم خبریںپاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کےمتعلق’ کاپ 29 ‘ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق’ کاپ 29‘ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

وزرات موسمیاتی تبدیلی حکام کےمطابق’کاپ 29 ‘ کانفرنس11 سے 22 نومبر کے درمیان آذربائجان میں منعقد ہوگی، کاپ 29 کے لیے پاکستان اپنا پویلین تیار کرے گا، پویلین کی تیاری کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے عہدیداران نومبر کے آغاز میں روانہ ہو جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ گرین پاکستان کے ٹائٹل کے تحت سٹال لگایا جائے گا اور پویلین میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جائے گا، پویلین میں کلائمیٹ جسٹس اور فوڈ سکیورٹی پر بھی بات کی جائے گی۔

وزرات موسمیاتی تبدیلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ساتھ جی ٹو جی معاہدے بھی کیے جا سکیں گے، پاکستان کاربن کریڈٹ گائیڈ لائنز کو کاربن مارکیٹ کے لیے آپریشنل کرے گا، کاربن کریڈٹ گائنڈ لائنز مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You