اہم خبریںپاکستان

آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں: علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پاکستان کی جمہوریت کی تباہی ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم سے آزاد سپریم کورٹ پر حملہ کیا جا رہا، جو قربانیاں مشرف دور میں آزاد سپریم کورٹ کے لیے ہم نے دی تھیں ان قربانیوں میں بینظیر، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ اگر یہ ترمیم پاس ہوئی تو ان سب کی قربانیاں رائگامں چلی جائیں گی، آئینی ترمیم کسی صورت پاس نہیں ہونی چاہیے، اگر ایک ووٹ بھی اس کے مخالف جائے گا تو میرا ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You