اہم خبریںپاکستان

ڈینگی بخار کے باعث جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ڈینگی بخار کے باعث کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج اور کل کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ڈینگی بخار کے باعث ڈاکٹر کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں۔

دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کورٹ میں بھی ایک ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری 23 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر بھی مقدمات کی سماعت کے لیے آج دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار پہلے ہی اس ماہ کے اختتام تک ایک مہینے کی چھٹی پر ہیں۔

عدالت میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You