اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات کرادیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے: وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادیں تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، جن کے پاس طاقت ہو ذمہ دار بھی وہی ہوتے ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے،ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی بانی سے ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You