خیبرپختون خواہ
ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت 28 اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والی NID پولیو

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت 28 اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والی NID پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا.!!
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بٹگرام محمّد ایاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بٹگرام ، محکمہ صحت کے افسران، نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی*
*میٹنگ میں EPI Coordinator نےپولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی.!
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پولیو فرنٹ لائن ورکرز کو مناسب اور بروقت سیکیورٹی دینے، تحصیل سطح پر TPEC میٹنگ کا انعقاد ، مائیکرو پلان کی اپڈیشن، ٹیموں کی ٹریننگ، اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے حوالے سے احکامات جاری کیں.!!



