اہم خبریںپاکستان

معصوموں کو مروانے کیلئے احتجاج کی کال دی جارہی ہے : سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے معصوموں کو مروانے کیلئے احتجاج کی کال دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اقتدار کیلئے ایک جماعت گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی کو فکر ہے کہ معیشت کی کمر سیدھی ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی آزادی اور غلامی سے نجات کی باتیں کررہے ہیں ، پہلے اپنے آپ کو ذہنی غلامی سے نجات دلائیں ، تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہیے، اسی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈوزون اس لئے آنا چاہتے ہیں کہ لڑائی ہو، لوگوں کو مروانے کےلئے احتجاج کی کال دی، بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو پاکستان لائے، غیرملکی شخصیت پاکستان آرہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کار آرہے ہیں، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی چیزوں کو ہائی لائٹ نہیں کررہی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ گنڈاپور ایک پیادہ ہے اور اس کے پیچھے ایک کہانی ہے ، آپ کو سیاست کرنی ہے تو سیاست کریں بات کرو تومولاجٹ کی سیاست شروع ہوجاتی ہے ،جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ سی ایم ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You