اہم خبریںپاکستان

8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا، ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔عمران خان

8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا، ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔عمران خان

8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔عمران خان

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی، اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ رؤف حسن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You