اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے ہر شہری مایوس ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے ہر شہری مایوس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج آئین میں ترمیم کا ہوتا ہے، ذوالفقار بھٹو نے ہمیں آئین دلوایا تھا، ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اسی آئین کو بحال کروایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسی بھی ادارے کا نظام اچھا نہیں چل رہا، عدالت کو دیکھیں تو بھٹو شہید کو اب انصاف ملا ہے، جہاں بھٹو کی تیسری نسل کو انصاف کے لیے انتظار کرنا پڑا وہاں عام آدمی کو انصاف ملنے کی کیا امید ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے، منتخب نمائندہ میڈیا کے خلاف بولے گا تو میڈیا برداشت کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You