اہم خبریںپاکستان

گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار پانچ اراکین قومی اسمبلی نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی اراکین نے بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی عامر ڈوگر، اویس حیدر، سید احد علی شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان نے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ چیلنج کیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم منتخب اراکین قومی اسمبلی ہیں، درخواست گزاروں کو قومی اسمبلی کے احاطہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے وقت کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، درخواست گزاروں کو نامعلوم افراد نے گرفتار کیا، بعد ازاں انسداددہشتگردی عدالت نے درخواست گزاروں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، عدالت کا حکم نامہ آرٹیکل چار اور دس اے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہم پر فائرنگ کا الزام ہے مگر جائے واردات پر کوئی زخمی نہیں پایا گیا، ایف آئی آر میں درخواست گزاروں کا کوئی مخصوص کردار واضح نہیں کیا گیا، درخواست گزاروں کو پارلیمنٹ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے اراکین نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کا 10 ستمبر کا حکمنامہ غیر قانونی قرار دیا جائے ، 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کے حکمنامے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You