اہم خبریںپاکستان

مظفر گڑھ: مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار۔

مظفر گڑھ: مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار۔

(ن) لیگی ایم پی اے رانا عبد المنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔پولیس

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رانا عبدالمنان کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کا بتانا ہے کہ (ن) لیگی ایم پی اے رانا عبد المنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔پولیس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عبد المنان اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You