اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ کے 2 جنگی جہازوں کا دورہِ متحدہ عرب امارات اور جنگی مشق نصل البحر میں شرکت

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت نے دورہِ متحدہ عرب امارات اور جنگی مشق نصل البحر میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا متحدہ عرب امارات بحریہ کے اعلیٰ افسران اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے استقبال کیا۔

مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بندرگاہ پر قیام کے دوران متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سلامتی اور میری ٹائم افیئرز، مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، پاکستانی سفیر، پاکستانی کمیونٹی اور طلباء نے جہاز کا دورہ کیا۔

دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق نصل البحر میں بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور آپریشنل تیاریوں کو بہتر کرنا ہے، پاک بحریہ کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You