انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی فوج میں خود کشیاں بڑھ گئیں: شرح ہر لاکھ پر 16.5فیصد ہوگئی

بھارتی فوج میں خود کشیاں بڑھ گئیں: شرح ہر لاکھ پر 16.5فیصد ہوگئی۔

بھارتی مسلح افواج میں اعلی افسران کے امتیازی رویے کی وجہ سے 47000 اہکار و افسران رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفے دے چکے ہیں۔

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی افواج میں خودکشیوں کی شرح ہر ایک لاکھ فوجیوں پر 16.5 فیصد پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 2010 سے لے کر 2019 تک بھارتی بری وج میں 895، بھارتی فضائیہ کے 185 اور بھارتی بحریہ کے 32 اہلکاروں نے خودکشی کی۔2014 سے لے کر اب تک بھارتی فوج میں 983، بھارتی بحریہ میں 96 اور بھارتی فضائیہ میں 246 خودکشی کے کیس منظر عام پر آئے۔اوسطا سالانہ 100 سے زائد خودکشی کے واقعات اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں۔2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں ۔ صرف پچھلے5سالوں میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔23 جنوری2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ 9جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔مرد تو مرد بھارتی فوج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبور ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 2006میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی۔ سشمیتا کے مطابق با لا افسران اسے رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لئے مجبور کرتے تھے۔اکتوبر2019کو پونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشرا نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر خودکشی کی۔ دسمبر2016 میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔بھارتی مسلح افواج میں اعلی افسران کے امتیازی رویے کی وجہ سے 47000 اہلکار و افسران رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفے دے چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You