انٹرنیشنلاہم خبریں

فلپائن کی بحری مہم جوئی پر چینی کوسٹ گارڈز کا احتجاج

فلپائن کی بحری مہم جوئی پر چینی کوسٹ گارڈز کا احتجاج۔

فلپائن آن ممالک میں نمایاں ہے جن کا چین سے سمندری حدود اور دیگر امور کے حوالے سے مختلف معاملات پر تنازع چلتا رہا ہے۔

چین(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چینی کوسٹ گارڈز نے الزام لگایا ہے کہ فلپائن کا ایک چھوٹا جہاز جان بوجھ کر ایک چینی جہاز سے ٹکرایا ہے۔یہ واقعہ بحیرہ جنوبی چین میں رونما ہوا ہے جس کے باعث دو طرفہ تعلقات میں مزید کشیدگی در آئی ہے۔چینی کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتوں کے دوران بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی بڑھی ہے کیونکہ کئی ممالک کے جہازوں نے غیر معمولی طور پر مہم جوئی کی کوشش کی ہے۔ اس معاملے میں چین نے غیر معمولی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں متعدد جزائر کے حوالے سے ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔فلپائن اُن ممالک میں نمایاں ہے جن کا چین سے سمندری حدود اور دیگر امور کے حوالے سے مختلف معاملات پر تنازع چلتا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You