اہم خبریںپاکستان

نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے

نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے۔

پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے، ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔ذرائع

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پانےکے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے، فیصلے سے ستمبر  کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You