اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی۔

کمیشن نے کہا کہ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You