اہم خبریںپاکستان

9 مئی مقدمات میں عمران خان سے تفتیش، لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

لاہور پولیس کی ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کرے گی، سابق وزیراعظم کا پولی گرافی اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ ہوگا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 15 جولائی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں دس دن کا ریمانڈ منظور کیا تھا جس کا آج آٹھواں روز ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالتی اجازت کے بعد گرفتاری ڈالی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You