اہم خبریںپاکستان

اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا

اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا۔

اضافی معاوضہ قومی خزانے میں جمع کرا کے متعلقہ وزارت کو رسید بھی دینا ہوگی۔وزارت خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے حکومتی کمپنیوں کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے معاوضے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں جس میں اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کے حکومتی کمپنیوں کے بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کمپنیوں یا اداروں کے بورڈ ممبران کو صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔وزارت خزانہ کے سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی معاوضہ قومی خزانے میں جمع کرا کے متعلقہ وزارت کو رسید بھی دینا ہوگی۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You