اہم خبریںپاکستان

حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانی جاں بحق ہوئے: وزارت مذہبی امور کی تصدیق

حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانی جاں بحق ہوئے: وزارت مذہبی امور کی تصدیق

حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔ڈی جی حج مشن

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔انہوں نے بتایا کہ منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔عبدالوہاب سومرو نے عازمین کوبے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہم سعودی حکومت کی معلومات پربھروسہ اوربعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔ادھر وزارت مذبہبی امور کا کہنا ہےکہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے اور سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثاء سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق وفات پا جانے والے حاجی کو  بعد میں غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں، سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You