اہم خبریںپاکستان

بجٹ پر تحفظات: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے پاگئی

بجٹ پر تحفظات: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے پاگئی۔

بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے پاگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کے درمیان ملاقات 4 بجے متوقع ہے جو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی چیئرمین کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پربھی تحفظات رکھتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈز  سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ  ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت اور پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You