اہم خبریںپاکستان

پاکستان مودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔اعلیٰ سرکاری حکام

پاکستان مودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔اعلیٰ سرکاری حکام

یاد رہے کہ نریندر مودی کل شام مسلسل تیسری بار وزرات عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی صدر کی جانب سے نریندر مودی کو وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی دعوت دے دی گئی ہے۔نریندر مودی کل شام مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری کیلئے نئی دہلی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اعلیٰ سرکاری حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے 294  نشستیں حاصل کیں جبکہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے 234 سیٹیں جیت کر سب کو حیران کردیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You