اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کی ترقی کیلئے عزم اور حمایت کا اعادہ

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کی ترقی کیلئے عزم اور حمایت کا اعادہ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز  شریف اور  ان کے چینی ہم منصب لی چیانگ میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کے اظہار کے ساتھ منصوبے کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور عالمی پیشرفت پر  بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا اور سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔دوسری جانب دونوں رہنماؤں نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی  شرکت کی جس دوران  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کی یقین دہانی کروائی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب  میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر سمیت 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ملاقات کے بعد وزیر اعظم لی چیانگ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔قبل ازیں گریٹ ہال آف پیپلز آمد پر شہباز شریف کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You