
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی متحارب گروپوں کے خلاف کاروائی،
متنازعہ زمین میں داخلے ، دھمکیاں ملنے اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع پکار 15 پر موصول ہونے پر پولیس تھانہ سوہاوہ کا بر وقت ایکشن،
ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور نقص امن کا باعث بننے والے متحارب فریقین کے آٹھ ملزمان گرفتار،
گرفتار ملزمان میں شفقت، اسفند یار، واجد، سجاد، سفیر، شیر خان، فیض اور عزت اللہ شامل ہیں،
شفقت قدیر سے رائفل 223. بور، اسفند یار سے پسٹل 30. بور جبکہ دیگر فریق کے ملزم عزت اللہ سے رائفل 223. بور اسلحہ ناجائز بر آمد کر لی گئیں،
فریقین کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز کے بھی مقدمات درج کر لئے گئے،
قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے نقص امن پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



