عوام کے بہتر مفاد کیلئے موجودہ حالات ٹیھک نہیں ہے۔ محمود خان

عوام کے بہتر مفاد کیلئے موجودہ حالات ٹیھک نہیں ہے۔ محمود خان
ہمارے دور میں بھی دباو تھا کہ ٹیکس لگایا جائے مگر ہم نے تمام دباو مسترد کئے تھے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین
مالاکنڈ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ہم نے محنت کرکے تحریک انصاف کا گراف بڑھا دیا تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی کو بھی صوبے اور پاکستان میں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے صوبے اور پاکستان کی ترقی اور مثبت سیاست کے فروغ کے لئے کوشاں ہوں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا پسماندہ صوبہ ہے۔
اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں یہ عوام کے بہتر مفاد کے لیے موجودہ حالات ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذکی بحثیت وزیر اعلی مخالفت کی تھی۔ہمارے دور میں بھی دباو تھا کہ ٹیکس لگایا جائے مگر ہم نے تمام دبائو مسترد کئے تھے۔صوبائی حکومت کی رضامندی کے بغیر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مالاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا میں عوام کی مرضی کے بغیر زبردستی ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کی مخالفت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے مخصوص نشستوں کی سپریم کورٹ میں کیس کی وجہ سے وفاق سے پہلے بجٹ کی منظوری دی۔عمران خان کا سب سے بڑا وفادار میں ہوں جس کے حکم پر آٹھ مہینے پہلے اپنی حکومت ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ سوات، دیر چترال، مالاکنڈ، بونیر اور دیگر اضلاع میں میرے منظور کردہ اربوں روپے کے منصوبے منسوخ کردئے گئے انہوں نے کہا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی ائی نے کلین سویپ کیا مگر پھر بھی منتخب نمائندگان علاقے کے حق پر خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کو پسماندہ بنایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے حقوق پر خاموشی اختیار کرنے والی قیادت عوام کی مجرم ہے۔پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تنظم سازی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ڈویژن کی سطح پر پارٹی کےاجلاسوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔



